ایپکا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی
ایپکا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزکے زیر اہتمام محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):ایپکا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔محفل میں ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد،چیئرمین ایپکا سپورٹس یونٹ محمد فیاض، سینئر وائس چیئرمین نبیل اکرم، وائس چیئرمین را ئو یاسر،صدر حنان خالد، سیکرٹری حماد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم، مبشر شاہین، ایڈمنسٹریٹر مصطفی شاہ، عبدالستار، جواد اللہ، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
محفل میلادالنبیﷺ کے دوران نعت خواں قاری محمد افضال انجم، محمد وسیم، مبشر شاہین، علی اور دیگر نے بارگاہِ رسالتؐ میں عقیدت و محبت کے ساتھ ہدیہ نعت پیش کیا۔اس موقع پر اصغر علی قادری ہجویری نے محفل میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی بیان کیا اور سیرتِ طیبہؐ اور آپؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔







