سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ سے بچاؤ، قانونی حقوق سے آگاہی اور پولیس کے کردار سے روشناس کرانے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا
ملتان، طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ سے تحفظ اور قانونی حقوق کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
ملتان۔ 10 ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ سے بچاؤ، قانونی حقوق سے آگاہی اور پولیس کے کردار سے روشناس کرانے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینارز کے دوران ایس پی صدر نعمان ظفر، اے ایس پی کینٹ ہلار خان چانڈیو، ڈی ایس پی دہلی عطاء الرحمان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نسرین اختر نے طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ کی مختلف اقسام، اس سے بچاؤ کے طریقہ کار، قانونی حقوق اور پولیس سے رجوع کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
پولیس افسران نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ کسی بھی ہراساں کرنے یا غیر قانونی رویے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ اداروں کو بروقت اطلاع دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔







