ترنول میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

ترنول میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):ترنول میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ٹائر شاپ میں لگی جس نے 5 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔