اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) گذشتہ 5 سال کے دوران کیمیکلز کی پیداوار میں مجموعی طور پر 18 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2013ءکے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے کیمیکلز کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 54 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو مالی سال 2014ءکے دوران 6 لاکھ 77 …
کیمیکلز کی پیداوار میں 18 فیصد سے زائد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) گذشتہ 5 سال کے دوران کیمیکلز کی پیداوار میں مجموعی طور پر 18 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2013ءکے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے کیمیکلز کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 54 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو مالی سال 2014ءکے دوران 6 لاکھ 77 ہزار ٹن جبکہ مالی سال 2015ءکے دوران 7 لاکھ 9 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ 5 سال کے دوران کیمیکلز کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال 2016ءمیں حاصل کی گئی جب پیداواری حجم 7 لاکھ 85 ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران پیداوار میں معمولی کمی سے مجموعی حجم 7 لاکھ 77 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے مختلف کیمیکلز کی پیداوار میں مجموعی طور پر 18.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








