ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے پولیس لائنز مردان میں دربار کا انعقاد کیا۔ترجمان ریجنل پولیس مردان کے مطابق جہاں افسران و اہلکاروں کے مسائل براہِ راست سنے اور بعض مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے
آر پی او مردان کا پولیس لائنز میں دربار

مزید خبریں
پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے پولیس لائنز مردان میں دربار کا انعقاد کیا۔ترجمان ریجنل پولیس مردان کے مطابق جہاں افسران و اہلکاروں کے مسائل براہِ راست سنے اور بعض مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر آر پی او مردان نے کہا کہ پولیس ایک خاندان ہے، فورس کی فلاح و بہبود اور مسائل کا بروقت ازالہ کمانڈ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ شائستہ رویے اور ڈسپلن کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔








