آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بیشتر علاقوں میں موجود ہیں تاہم ملک کے شمالی علاقوں پر کمزور مغربی ہواؤں کے سلسلہ موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی45، دالبندین 44 اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








