کراچی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 598.30 پوائنٹس کی کمی سے 38481.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 93 ارب 64 کروڑ 61 لاکھ 3 ہزار 344 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 39 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 828 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 598.30 پوائنٹس کی کمی سے 38481.70 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 598.30 پوائنٹس کی کمی سے 38481.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 93 ارب 64 کروڑ 61 لاکھ 3 ہزار 344 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 39 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 828 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 1 لاکھ 6 ہزار 620 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 598.30 پوائنٹس کی کمی سے 38481.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 324.67 پوائنٹس کی مندی سے 19166.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 308.67 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 980.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔








