مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

کراچی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں8021.18 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں7919.74 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ مرکزی بینک سے پیر جو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نومبر 2017ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1576.72 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2017ءکے مقابلے میں 4.7 …

کراچی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں8021.18 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں7919.74 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ مرکزی بینک سے پیر جو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نومبر 2017ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1576.72 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2017ءکے مقابلے میں 4.7 فیصد اور نومبر 2016ءکے مقابلے میں 2.6 فیصدکم ہیں۔ بلحاظ ملک نومبر 2017ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب409.52 ملین ڈالر، 352.64 ملین ڈالر،204.28 ملین ڈالر،213.47 ملین ڈالر،191.83 ملین ڈالر اور 49.06 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ نومبر 2016ءمیں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب465.19 ملین ڈالر،362.82 ملین ڈالر، 194.04 ملین ڈالر، 192.8 ملین ڈالر،193.12 ملین ڈالر اور37.03 ملین ڈالر تھیں۔ نومبر 2017ءکے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر155.92 ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2016ءمیں ان ملکوں سے173.35 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

Leave a Reply