واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کر دی۔
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کر دی۔
جمعے کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 59 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 62 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 73 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 70 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 17 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 97 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 55 ہزار200 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 33 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 19 ہزار کیوسک رہا۔
تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1546.42 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.374 ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1221.15 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.667 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








