قائد اعظم کا وژن جمہوری پاکستان کا تھا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں،سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد وطن دے کر انہیں شناخت، وقار اور خودمختاری کا حق دلایا، ان کا وژن جمہوری پاکستان کا تھا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں۔

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد وطن دے کر انہیں شناخت، وقار اور خودمختاری کا حق دلایا، ان کا وژن جمہوری پاکستان کا تھا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11 ستمبر یوم وفات قائداعظم محمد علی جناحؒ کے موقع پر جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم سماجی و اقتصادی انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت پر مبنی پاکستان کے خواہاں تھے،اتحاد، ایمان اور تنظیم قائداعظم کے سنہری اصول ہیں جن پر عمل ہی پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ قائداعظم کی جدوجہد ہمیں قومی یکجہتی، دیانت، محنت اور حب الوطنی کا درس دیتی ہے،ہمیں قائداعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایسا پاکستان تشکیل دینا ہے جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔