وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بیگم کلثوم نواز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آمریت کے سیاہ دور میں بہادری اور ثابت قدمی سے جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور جدوجہد کی
بیگم کلثوم نواز نے آمریت کے سیاہ دور میں ثابت قدمی سے جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بیگم کلثوم نواز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آمریت کے سیاہ دور میں بہادری اور ثابت قدمی سے جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوری جدوجہد ہماری سیاسی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر مشکل کے باوجود جمہوری جدوجہد کی شمع روشن رکھی،ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین








