قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز،2026 میں متعدد محاذوں سے بڑھتا دباؤ
قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز،2026 میں متعدد محاذوں سے بڑھتا دباؤ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز ہو گئی،2026 میں متعدد محاذوں پر دباؤ میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق طالبان مخالف گروپوں کے بڑھتے حملوں نے غاصب رجیم کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے دعوئوں کا پردہ چاک کردیا ۔ رواں سال کے وسط سے مخالف گروہوں کے پے در پے حملوں کے باعث افغان طالبان رجیم پر سیکورٹی دباؤ شدید ہوگیا۔
افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبرتک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ،فریڈم فرنٹ اوریونائیٹڈ فرنٹ نے73 حملوں کا دعویٰ کیا، ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ اورفریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کے خلاف حملوں کے دعوے کئے ، مخالفین دباؤ بڑھانے،عالمی رائے تبدیل کرنے،رسد مضبوط اورعلاقائی وعالمی مقابلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی کمزور ہوتی عوامی حمایت اور بڑھتے اندرونی اختلافات نے مخالف محاذوں کو مزید تقویت دے دی ۔جریدہ ہشت صبح کے مطابق 2026 کے دوران طالبان مخالف محاذوں کا پھیلاؤ داخلی شکایات کا بھی نتیجہ ہے۔








