کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے
بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے، کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا نمائندگان سے خصوصی نشست میں گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔11ستمبر (اے پی پی):کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو میڈیا نمائندگان سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا ۔میڈیا وفد نے دہشت گردوں سے قبضے میں لئے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔
ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لئے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ بعدازاں میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ بھی کیا۔میڈیا وفد نے بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔








