عراقی فوج کا سعودی عرب کی مشرق-مغرب تیل پائپ لائن پر حملے کی تحقیقات کا اعلان

عراقی فوج کا سعودی عرب کی مشرق-مغرب تیل پائپ لائن پر حملے کی تحقیقات کا اعلان

بغداد ۔12ستمبر (اے پی پی):عراقی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعظم علی الزیدی نے سعودی عرب کی مشرق-مغرب تیل پائپ لائن پر حملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان نے کہا کہ عراقی حکومت سعودی عرب کے مؤقف اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے عراق کی کوششوں کے جواب کو سراہتی ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ’ان حملوں کی تفصیلات اور ان کے پسِ پردہ عوامل کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیرِ اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس واقعے میں ملوث ہونے کا ثبوت ملنے والے ہر شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔