ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال، واپڈا
ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال، واپڈا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 500 کیوسک جبکہ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 300 کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 40 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورت کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 79 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 78 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 62 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک جبکہ گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 52 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 22 ہزار 600 کیوسک ہے۔ مزید برآں سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ31 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 82 ہزار 300 کیوسک جبکہ تریموں میں پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک اور پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1545.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور ہفتہ کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.310 ملین ایکڑفٹ ہے۔ اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1220.65 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.630 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








