ایلینا ریباکینا نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، دنیا کی نئی نمبرون ٹینس کھلاڑی بھی بن گئیں
ایلینا ریباکینا نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، دنیا کی نئی نمبرون ٹینس کھلاڑی بھی بن گئیں

مزید خبریں
نیویارک۔13ستمبر (اے پی پی):قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ 27 سالہ قازقستان کی ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز فائنل میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری رہے ، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع ملا ۔
آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 27 سالہ قازقستان کی ایلینا ریباکینا کا مقابلہ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 سالہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا سے تھا جس میں ایلینا ریباکینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آریانا سبالینکا کو 4-6، 7-5 اور 2-6 سے ہرا کر فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایلینا ریباکینا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی پہنچ گئی ہیں۔
ٹورنامنٹ سے قبل ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ان کی شرکت بھی مشکوک تھی اور انہوں نے ایونٹ سے قبل 7 دن تک ریکیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا، تاہم انہوں نے بہترین واپسی کرتے ہوئے فائنل میں 12 ایسز لگائے اور فتح اپنے نام کی۔ ایلیناریباکینا رواں سال آسٹریلین اوپن بھی جیت چکی ہیں اور وہ ایک ہی سال میں دونوں ہارڈ کورٹ گرینڈ سلام جیتنے والی چھٹی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دوسری جانب فائنل میں شکست کے بعد آریاناسبالینکا کا مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ۔








