انگلینڈکے الفی ہیوٹ نے 5پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس مینز ویل چیئر سنگلز ٹائٹل جیت لیا
انگلینڈکے الفی ہیوٹ نے 5پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس مینز ویل چیئر سنگلز ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
نیویارک۔13ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی الفی ہیوٹ نے اپنے کیریئر میں پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 28 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی الفی ہیوٹ نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن مینز ویل چیئر سنگلز فائنل میچ میں 20 سالہ جاپان کے ٹاپ سیڈ ڈ کھلاڑی ٹوکیٹو اوڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری رہے ، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع ملا ۔
امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلے گئے مینز ویل چیئر سنگلز فائنل میچ انگلینڈ کے 28 سالہ الفی ہیوٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 20 سالہ جاپان کے ٹاپ سیڈ ڈ کھلاڑی ٹوکیٹو اوڈا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 6-7(5-7)سے شکست دے کر 5 ویں بار یو ایس اوپن مینز ویل چیئر سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی الفی ہیوٹ نے جاپانی کھلاڑی کو سال 2026 کے تمام 4 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کے کلینڈر گرینڈ سلام ریکارڈ سے بھی محروم کر دیا۔اس فتح کے ساتھ ہی الفی ہیوٹ نے مجموعی طورپر اپنے کیریئر کا 11 واں گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹل جیتا لیا۔ اس سے قبل ہیوٹ اپنے ہم وطن گورڈن ریڈ کے ساتھ مل کر ڈبلز کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان کے ٹوکیٹو اوڈا نے رواں برس الفی ہیوٹ کو فرنچ اوپن اور ومبلڈن اوپن کے فائنل میں شکست دی تھی جبکہ وہ آسٹریلین اوپن بھی جیت چکے تھے، تاہم یو ایس اوپن فائنل میں الفی ہیوٹ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔








