کیریبین پریمیئر لیگ کے 35 ویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی

کیریبین پریمیئر لیگ کے 35 ویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی

جمیکا۔13ستمبر (اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں کل پیر کو مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں برج ٹاؤن، بارباڈوس، کینسنگٹن اوول کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔یہ سی پی ایل کا 35 واں میچ ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سی پی ایل کاچودہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں ہیں ۔ لیگ میں 13ستمبر کوکھیلے جانے والے واحد میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں برج ٹاؤن، بارباڈوس، کینسنگٹن اوول میں نبرد آزما ہوں گی۔ گیانا ایمیزون واریئرز کو مایہ ناز آل رائونڈر عمران طاہر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بائولنگ آل رائونڈر کرس گرین لیڈ کریں گے۔

لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز،اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،بارباڈوس ٹرائیڈنٹس،گیانا ایمیزون واریئرز ،جمیکا کنگز مین، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور سینٹ لوشیاکنگزشامل ہیں ۔

لیگ میں فائنل سمیت 39میچ کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 13 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور سینٹ لوشیاکنگز کی ٹیم ایک،ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں ۔

مزید خبریں