ستمبر 1965 کی جنگ کا 13 واں روز ، بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور رپورٹنگ سے روک دیا

ستمبر 1965 کی جنگ کا 13 واں روز ، بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور رپورٹنگ سے روک دیا

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ستمبر 1965 کی جنگ کے 13 ویں روز بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا، پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے بائو ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر لیا ۔

بھارت کو لڑائی کے پہلے 8 دنوں میں تقریباً اپنی آدھی فوجی طاقت کا نقصان اٹھانا پڑا جس میں 209 ٹینک اور 140جنگی طیارے شامل ہیں ، پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا، بھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہا، مجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کر دیا ، پاک فضائیہ نے جموں ایئر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کر دئیے، سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا Gnat طیارہ مار گرایا،

عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دئیے ، پاک فوج کی مسلسل کامیابیوں سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، بھارت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی مکمل شکست سے دوچار ہوا۔

مزید خبریں