دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حملے میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حملے میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Leave a Reply