دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 62 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 62 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 79 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 94 ہزار 300 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1544.47 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.262 ملین ایکڑفٹ،منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1220.15 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.593 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.10 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.178 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








