وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ”چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس اپرچونیٹیز“ کانفرنس سے خطاب پاکستان کی ہر شعبہ میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چو لائی جیان کا خطاب کراچی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے تحت توانائی اور سکیورٹی کے مسائل پر قابو پا کر ملک …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ”چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس اپرچونیٹیز“ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ”چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس اپرچونیٹیز“ کانفرنس سے خطاب
پاکستان کی ہر شعبہ میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چو لائی جیان کا خطاب
کراچی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے تحت توانائی اور سکیورٹی کے مسائل پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری (سی پیک) اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ثابت ہو گا، کسی ملک کی ترقی میں سیاسی استحکام اور پالیسی کا تسلسل بنیادی کردار ادا کرتا ہے، وہ دن دور نہیں جب گوادر بین الاقوامی معاشی ہب بن چکا ہو گا، فائیو جی ٹیکنالوجی جیسے ہی کمرشلائز ہو گی ملک میں لانچ کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ڈان میڈیا گروپ اور وزارت منصوبہ و ترقی اور اصلاحات کے تعاون سے ”چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس اپرچونیٹیز“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ میں ڈان گروپ کا مشکور ہوں جن کے تعاون سے آج یہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، بلاشبہ ڈان گروپ ملک کا سب سے قابل اعتماد میڈیا گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی اور بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے حوالے سے خبریں دے رہا تھا کہ ہم پتھر کے زمانے میں واپس جا رہے ہیں، ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، امن و امان کی صورتحال ابتر تھی اور سرمایہ کار پاکستان کو محفوظ ملک نہیں سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین نے پاکستان کا ہاتھ تھاما اور سی پیک منصوبہ شروع کیا جس کے لئے ہم چین کے عوام اور حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چند سالوں میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن کر دی ہے، آج سکیورٹی کے مسائل پہلے سے کئی گنا بہتر ہیں، کراچی میں امن لوٹ آیا ہے، یہاں کے لوگ اپنی معمول کی زندگی گذار رہے ہیں، معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔








