وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ بروقت ابتدائی طبی امداد قیمتی انسانی جان بچانے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے، حادثات اور ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ ناگزیر ہے، محفوظ اور صحت مند معاشرے کے لیے عوام میں ابتدائی طبی امداد کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے
محفوظ اور صحت مند معاشرے کے لیے عوام میں ابتدائی طبی امداد کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے،مریم نواز

مزید خبریں
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ بروقت ابتدائی طبی امداد قیمتی انسانی جان بچانے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے، حادثات اور ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ ناگزیر ہے، محفوظ اور صحت مند معاشرے کے لیے عوام میں ابتدائی طبی امداد کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی نے ریسکیو 1122 سروس فراہم کرنے والے ریسکیورز اور ہسپتالوں کے ایمرجنسی سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 دن رات انسانیت کی خدمت اور حادثات کے شکار افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب گولڈن آورز کے دوران مریض کے یقینی علاج کے لیے ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ حکومت پنجاب ہنگامی طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن بوٹس کے ذریعے فرسٹ ایڈ اور ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔مریم نوازنے کہا کہ ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کو بنیادی فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے انسانی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔








