اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کا کچرا نالیوں میں پھینکے کا نوٹس ، 12 افراد گرفتار

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے صاف، ستھرا کوئٹہ کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ اور میونسپل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کاسی نے جان محمد روڈ، فقیر محمد روڈ اور اختر محمد روڈ کا دورہ کیا اور وہاں واقع ڈیری فارمز میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کوئٹہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے صاف، ستھرا کوئٹہ کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ اور میونسپل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کاسی نے جان محمد روڈ، فقیر محمد روڈ اور اختر محمد روڈ کا دورہ کیا اور وہاں واقع ڈیری فارمز میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران بعض مقامات پر مویشیوں کا فضلہ، باقیات اور دیگر کچرا نالیوں میں پھینکے جانے کا مشاہدہ ہوا، جس سے نالیوں میں رکاوٹ اور گندے پانی کے سڑکوں پر آنے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ڈیری فارمز کے مالکان کو نالیوں میں کسی قسم کا فضلہ یا کچرا نہ پھینکنے کی ہدایت کی گئی اور متعلقہ مالکان کی جانب سے تحریری حلف نامے جمع کروائے گئے کہ وہ آئندہ اس عمل سے گریز کریں گے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔انتظامیہ واضح کرتا ہے کہ شہر کی صفائی اور نکاسی آب کا نظام بہتر رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے قوانین اور انتظامی ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہے گی۔