پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے لاہور کے تاریخی نہرو باغ کی رونق بحال کرنے اور اسے دورِ جدید کے حسن سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نہرو باغ کا نام برصغیر کی نمایاں سیاسی شخصیت جواہر لال نہرو سے منسوب ہے۔ دسمبر 1929 میں کانگریس کا تاریخی اجلاس اسی باغ میں جواہر لال نہرو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا تھا
پی ایچ اے کا 1929 کے تاریخی کانگریس اجلاس کی یادگار نہرو باغ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے لاہور کے تاریخی نہرو باغ کی رونق بحال کرنے اور اسے دورِ جدید کے حسن سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نہرو باغ کا نام برصغیر کی نمایاں سیاسی شخصیت جواہر لال نہرو سے منسوب ہے۔ دسمبر 1929 میں کانگریس کا تاریخی اجلاس اسی باغ میں جواہر لال نہرو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا تھا جس میں ہندوستان کی مکمل آزادی کو کانگریس کا مقصد قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ترجمان پی ایچ اے کے مطابق شعبہ ہارٹی کلچر نہرو باغ میں گھاس کے علاوہ دیدہ زیب موسمی اور سجاوٹی پھول بھی لگائے گا۔ اسی طرح شعبہ انجینئرنگ باغ میں فوارے، نائٹ لائٹس اور بچوں کے لیے جھولے نصب کرے گا۔ اس کے علاوہ پی ایچ اے کرکٹ کے شائقین کے لیے عالمی معیار کا پویلین بھی تعمیر کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے کہا کہ نہرو باغ کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہرو باغ کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریحی اور صحت مندانہ سہولیات میسر آئیں گی۔







