انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

جکارتہ ۔14ستمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

شنہوا کے مطابق قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان برٹن پنجائیتن نے بتایا کہ وسطی آچے ریجنسی میں شدید بارشوں کے بعد اتوار کی شام تقریباً 6 بج کر 15 منٹ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے 7 دیہات متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے سے کئی سڑکیں بھی بند ہوگئیں، جبکہ دو مکانات کو شدید اور دو کو جزوی نقصان پہنچا۔حکام نے ملبہ ہٹانے اور سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لیے وہیل لوڈر اور ایک ایکسکیویٹر موقع پر پہنچا دیئے ہیں۔عوام کو شدید یا مسلسل بارش کے دوران مزید لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔