عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخ تین فیصد اضافہ کے ساتھ 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخ تین فیصد اضافہ کے ساتھ 108 ڈالر فی بیرل ہو گئے

مزید خبریں
نیویارک۔14ستمبر (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخ تین فیصد اضافہ کے ساتھ 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔
بی بی سی کے مطابق پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ خلیج میں کشیدگی میں اضافے خاص طور پر سعودی عرب میں اہم تیل پائپ لائن کے بند ہو جانے کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کی قیمت 3.21 ڈالر یعنی 3.1 فیصد اضافے کے ساتھ 107.82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی عرب کی مشرق۔مغرب تیل پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بندش سے تیل کی عالمی رسد کے چار فیصد تک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا برطانوی ایجنسی یو کے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز پر میزائل حملے کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور عملے کو جہاز سے نکالنا پڑا۔ دو روز قبل یمن کے حوثیوں نے سٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرہ پیریم تک پہنچ کر باب المندب پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کرلیا جو تیل کی ترسیل کے لیے ایک اور اہم گزر گاہ ہے اور جس کے ذریعے حالیہ مہینوں میں عالمی تیل کی رسد کا چار سے پانچ فیصد حصہ منتقل کیا جا رہا تھا۔گزشتہ ہفتے خام تیل کے نرخ 8فیصد اضافہ کے ساتھ جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔








