گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پی ایف ایف کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز عمیر ترین و دیگر کی ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز عمیر ترین ، ڈیرہ اسماعیل خان طارق یونائٹیڈ فٹ بال کلب کے صدر یحییٰ حسین اعوان ایڈوکیٹ اور صدر ڈیرہ الیون فٹ بال کلب سابق ممبر پاکستان فٹ بال فیڈریشن محمد سلیم اعوان نے ملاقات کی

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز عمیر ترین ، ڈیرہ اسماعیل خان طارق یونائٹیڈ فٹ بال کلب کے صدر یحییٰ حسین اعوان ایڈوکیٹ اور صدر ڈیرہ الیون فٹ بال کلب سابق ممبر پاکستان فٹ بال فیڈریشن محمد سلیم اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک بھر میں فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فٹ بال کے سکول سطح پر فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر کو بتایا کہ فٹ بال فار سکول پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا، بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے سکولوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد فٹ بال تقسیم کئے جائیں گے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک سکول میں فیفا کی جانب سےآسٹروٹروف بچھایا جائے گا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے فٹ بال کے میدان میں بڑے نام پیدا کئے ہیں، فیڈریشن کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ نئی نسل میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے۔ڈیرہ کے رہنمائوں نے فٹ بال کے فروغ اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کےاقدامات اور کاوشوں کو خراج پیش کیا۔

مزید خبریں