چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی وزیر داخلہ و بلدیات کی ملاقات ، لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیااوردونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور مزید تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔لبنان کے معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔








