وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔پیرکو سوشل میڈیا ایکس پراپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔انہوں نے وزیراعظم اینڈی برنہم اور ان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میری تمام تر دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں