چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے انڈونیشیا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے اوربالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیاہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے انڈونیشیا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے اوربالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیاہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ عسکری روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا بالخصوص پیشہ وارانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے انڈونیشیا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک مسلح افواج کی خدمات اور کردار کا اعتراف کیا۔







