صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
صدر آصف علی زرداری کا برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ وزیراعظم اینڈی برنہم اور ان کے اہل خانہ کو اس غم کے لمحے میں صبر، حوصلہ اور استقامت عطا ہو تاکہ وہ اس صدمے کا ثابت قدمی سے سامنا کر سکیں۔







