گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا سے متعلق مالیاتی و انتظامی امور، صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی ٹیکس کی عدم کٹوتی سے وفاق کو پہنچنے والے مبینہ نقصان اور کرپشن ،آڈٹ کے معاملات اور صوبے میں شفافیت و مالی نظم و ضبط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرکاری وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہےجبکہ مالیاتی نظم و ضبط اور مؤثرآڈٹ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل عوام کی امانت ہیں، ان کا شفاف اور مؤثر استعمال صوبائی ترقی اور عوامی فلاح کے لئے ناگزیر ہے،آڈٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنا کر مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔







