صومالیہ کے صدر سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،انسانی خدمات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیح محمد نے موغا دیشو کے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی کا خیرمقدم کیا۔

موغا دیشو ۔15ستمبر (اے پی پی):صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیح محمد نے موغا دیشو کے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی کا خیرمقدم کیا۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں صومالیہ میں رابطہ عالم اسلامی کی مذہبی، فکری اور انسانی خدمات سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صومالیہ کے صدر نے صومالی عوام کی سپورٹ کے حوالے سے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے صومالیہ کے علما کے ساتھ ایک جامع علمی و فکری نشست میں ملاقات کی۔ ’صومالیہ عالم اسلام کے قلب میں‘ کے عنوان سے حصوصی فورم کا بھی انعقاد کیا گیا۔