سپینش لالیگا میں ریال بیٹس کی چوتھی فتح،ویلریال کو1-2 سے ہرا دیا

ریال بیٹس نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے پانچویں میچ میں ویلریال کلب کو ہرا کر ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

میڈرڈ۔15ستمبر (اے پی پی):ریال بیٹس نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے پانچویں میچ میں ویلریال کلب کو ہرا کر ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

ای ایس پی این کے مطابق ریال بیٹس کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد حریف ویلریال کلب کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال بیٹس کی جانب سے کوچو ہرنینڈز اور نیٹن نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال بیٹس کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر بارسلونا کے بعد تیسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ منگل کو سٹیڈیو ڈی لاسیرامیکا، ویلریال، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس اور ویلریال کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ریال بیٹس کی ٹیم نے میزبان حریف ویلریال کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ ریال بیٹس کی جانب سے کوچو ہرنینڈز اور نیٹن نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ویلریال کی جانب سے واحد گول جیرارڈ مورینو نے میچ کے 29 ویں منٹ پر سکو کیا۔

یہ ریال بیٹس کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور اس فتح کے بعد فاتح ٹیم لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ریال بیٹس کی ٹیم لیگ میں اپنا چھٹا میچ 20ستمبر کو ڈیپورٹیوو لا کورونا کے خلاف ریازور، لا کورونیا، سپین میں کھیلے گی۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن میں دفاعی چیمپئن بارسلونا،ریال میڈرڈ،ریال بیٹس،الاویس،اٹلیٹکو میڈرڈ،سیویلا،ڈیپورٹیوو لا کورونا،ایسپانیول،ایتھلیٹک بلباؤ،ریسنگ سانٹانڈر،اوساسونا،ریال سوسیڈاد،لیوانٹے ،گیٹافے،سیلٹا ویگو،رائیو والیکانو،مالاگا،ویلریال،الچیز اور والنسیا شامل ہیں۔