ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو پریشر ہارن اور مسلسل ہارن کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا پریشر ہارن کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو پریشر ہارن اور مسلسل ہارن کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال پریشر اور مسلسل ہارن کے استعمال پر 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے جبکہ لاہور میں 48 ہزار شہریوں کو ہارن کے غلط استعمال پر چالان ٹکٹ جاری ہوئے۔ کمرشل گاڑی مالکان کو پریشر ہارن فوری اتارنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے صوتی آلودگی کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔








