ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ملاقاتوں کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ملاقاتوں کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے روزانہ ڈی آئی جی اسلام آباد کے دفتر G-11 تشریف لا سکتے ہیں ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہریوں کو براہِ راست رسائی، شکایات کی سماعت اور بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے گا،شہری بلاجھجک اپنی شکایات اور مسائل میرے دفتر آکر پیش کریں، ہر شکایت کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔شہریوں کی خدمت، مسائل کا فوری حل اور بروقت انصاف ہماری اولین ترجیح ہے۔








