ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم چودھری اقبال حسن نے ضلع بھر میں مصنوعی سگریٹ "Vape” کی فروخت اور تشہیر پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
مظفرآباد ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم نے ضلع بھر میں مصنوعی سگریٹ "Vape” کی فروخت اور تشہیر پر پابندی عائد کر دی

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم چودھری اقبال حسن نے ضلع بھر میں مصنوعی سگریٹ "Vape” کی فروخت اور تشہیر پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق ضلع نیلم میں مختلف دکانوں پر ویپ کی سرعام فروخت اور کم عمر بچوں کی جانب سے اس کے استعمال کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے تدارک اور عوامی مفاد کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع نیلم میں کوئی بھی دکاندار اپنی دکان پر مصنوعی سگریٹ "Vape” فروخت نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کی کسی بھی قسم کی تشہیر کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان (APC) کے تحت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے، جبکہ پولیس کو بھی حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق پابندی 15 ستمبر 2026 سے نافذالعمل ہوگی اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔








