سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پکھڑیانوالی اسٹاپ کے قریب کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سیالکوٹ، کار اور ڈمپر میں تصادم ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پکھڑیانوالی اسٹاپ کے قریب کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتار کار کے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ ریاض حسین ولد انور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 سالہ ہاجرہ زوجہ ریاض، 35 سالہ نگینہ، 29 سالہ زبیدہ نور زوجہ ضیاء الرحمن اور 23 سالہ آمنہ بی بی زوجہ اسامہ شاہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے ہے اور تمام افراد کرولا کار میں سوار تھے۔








