حکومت سینٹ سے حلقہ بندیوں کا بل پاس کرانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت سینٹ سے حلقہ بندیوں کا بل پاس کرانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت سینٹ سے حلقہ بندیوں کا بل پاس کرانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل کے حوالے سے جس جذبے کا مظاہرہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کیا ہے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے بارے میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس جہاں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے میں بحث ہوئی اور یہ طے پایا کہ معاملے کو اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کے لیے اس کے حق میں ووٹ دیا جو اب ایوان بالا سے اس کی منظوری میں تاخیر کا باعث بن رہی ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم سب سے غلطیوں کا ارتکاب ہوا لیکن ہم نے ان سے سیکھا کیونکہ یہ آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست ایک منفی طریقہ ہے جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply