ایچ ای سی اور ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے ’’تحقیق و اشاعت میں مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 17 ستمبر کو ہوگا

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے ’’تحقیق و اشاعت میں مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 17 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ایچ ای سی کے مطابق ویبینار میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے ’’تحقیق و اشاعت میں مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 17 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ایچ ای سی کے مطابق ویبینار میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ مصنوعی ذہانت علمی و تحقیقی اشاعت کے شعبے کو کس طرح تبدیل کر رہی ہے، جس میں اداریاتی امور، تحقیقی مقالوں کی جانچ، تصنیف، تحقیق کی تشہیر اور اشاعتی پالیسیوں سمیت مختلف پہلو شامل ہیں۔ ویبینار کے دوران علمی و تحقیقی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار، تعصب، رازداری اور شفافیت سے متعلق اخلاقی چیلنجز، بدلتی ہوئی اشاعتی پالیسیوں اور علمی دیانت کے تحفظ کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے استفادے پر گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ تحقیق میں مناسب حوالہ جات اور انتساب، مصنفیت و جواب دہی، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد اور ابھرتے ہوئے رجحانات سے متعلق مطالعات اور اعداد و شمار بھی زیر بحث آئیں گے۔ ویبینار جمعرات 17 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے ایک بجے تک جاری رہے گا۔