تعلیمی اداروں کے درمیان مؤثررابطہ کاری اورطلبہ و تعلیمی حلقوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے جا رہے ہیں،غلام حسین کھوسہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرغلام حسین کھوسہ نے ڈاکٹرغلام علی ملاح کی آئی بی سی سی کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر غلام علی ملاح نے تعلیمی شعبے، بالخصوص انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے لیے اپنی صلاحیتوں، تجربے اور انتھک محنت سے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

ملتان۔ 15 ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرغلام حسین کھوسہ نے ڈاکٹرغلام علی ملاح کی آئی بی سی سی کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر غلام علی ملاح نے تعلیمی شعبے، بالخصوص انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے لیے اپنی صلاحیتوں، تجربے اور انتھک محنت سے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں IBCC کے امور میں بہتری، تعلیمی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور طلبہ و تعلیمی حلقوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر غلام علی ملاح کی علمی بصیرت، پیشہ ورانہ قابلیت اور تعلیمی خدمات نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ دیگر تعلیمی منتظمین کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں۔ تمغۂ امتیاز ان کی گراں قدر قومی و تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے۔غلام حسین کھوسہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن ڈاکٹر غلام علی ملاح سے ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو تمغۂ امتیاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان، ڈائریکٹر ایڈمیشن سید ضیاء الحسنین نقوی، عرفان علی انصاری اور ڈاکٹر نیر علی کاظمی بھی موجود تھے۔