مودی دور میں سکیورٹی اہلکار ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بدترین ذہنی دبائو
مودی دور میں سکیورٹی اہلکار ذہنی دبائو کا شکار، بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):مودی دور میں سکیورٹی اہلکار ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بدترین ذہنی دبائو، گرتے مورال اور بڑھتی خودکشیوں کے واقعات بھارتی فورسز کی انتظامی ناکامیوں کی عکاسی کر رہے ہیں۔مودی حکومت کے دعوئوں کے برعکس بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشیوں نے حکومتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیئے۔بھارتی جریدہ ڈیکن کرانیکل کے مطابق مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کشن گنج کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور 24 سالہ ایس ایس بی جوان نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی،قرض اور ذہنی دبائو کے شکار 24 سالہ یوپی پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی۔لوک سبھا رکن چندر شیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 تک 749 اہلکاروں کی خودکشیاں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارتی جوان ملکی دفاع کی بجائے اپنے نظام کی خامیوں سے لڑ رہے ہیں،ذہنی دبائو سے دوچار بھارتی فورسز میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحانات ادارہ جاتی بحران کی بھی نشاندہی کر رہے ہیں۔








