دو ارب مسلمان اپنے مقدس مقامات کے دفاع کے لئے سعودی حکومت اور قیادت کے پیچھے کھڑے ہیں ، طاہر اشرفی

دو ارب مسلمان اپنے مقدس مقامات کے دفاع کے لئے سعودی حکومت اور قیادت کے پیچھے کھڑے ہیں ، طاہر اشرفی

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور بین الاقوامی تنظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے دو ارب مسلمان اپنے مقدسات کے دفاع کے لئے ہر وقت سعودی حکومت اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو مکہ المکرمہ میں حوثی باغیوں کے متوقع حملوں کے بارے میں کچھ میڈیا رپورٹس کے جواب میں کیا ۔انہوں نے موجودہ سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے متفقہ حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پوری امت مسلمہ کی مقدس ذمہ داری ہے اور ان مقدس مقامات کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہر حال میں مسلم دنیا کے لئے ناقابل قبول ہے۔