چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ روڈ ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی پہچان ہے نوجوان نسل ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل کرے اور اپنے اہل خانہ و معاشرے میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے
روڈ ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی پہچان ہے، سی ٹی او ملتان

مزید خبریں
ملتان۔ 15 ستمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ روڈ ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی پہچان ہے نوجوان نسل ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل کرے اور اپنے اہل خانہ و معاشرے میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں طالبات، کالج انتظامیہ اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ارکان نے شرکت کی۔محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور قوانین کی پابندی شہریوں کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر طالبات کو لین ڈسپلن، زیبرا کراسنگ کے استعمال، محفوظ ڈرائیونگ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے مراحل سے آگاہ کیا گیا۔سیمینار کے دوران موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ وین کے ذریعے مختلف پولیس سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔پنجاب حکومت کے ’’ویمن آن ویلز‘‘ پروگرام کے تحت طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت دی گئی جبکہ اٹلس ہونڈا کے تعاون سے موٹر بائیک سمیولیٹر کے ذریعے محفوظ ڈرائیونگ کی عملی تربیت بھی دی گئی۔تقریب کے اختتام پر سی ٹی او نے طالبات میں کڈز کارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔








