نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو وزارتِ خارجہ آمد پرلبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار کا استقبال کیا۔ نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ کے ہمراہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون اور عوام سے عوام کے روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں وزراء نے پاکستان-لبنان تعلقات اور قانون نافذ کرنے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور سزا یافتہ افراد کی منتقلی سے متعلق معاہدے پر دستخط کو دوطرفہ قانونی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے معاہدے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لبنان کے وزیر احمد الحجار نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا








