چیئرمین نیوٹیک سے یونی انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات،فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ سے متعلق امور زیر غور
چیئرمین نیوٹیک سے یونی انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات،فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ سے متعلق امور زیر غور

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) انجینئر قمر الاسلام راجہ سے یونی انٹرنیشنل کے ایک وفد نے نیوٹیک ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ، تربیتی اقدامات کو موثر بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے۔ چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی مہارتیں فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفد نے نیوٹیک کے ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔







