ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے موثر صفائی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سی ای او شہر یار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک ہیں
سی ای او کاصفائی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے موثر صفائی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سی ای او شہر یار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او نے نشتر ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی سی ای او آپریشنز نعمان محمود اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے چندرائے روڈ، کچا جیل روڈ، چونگی امرسدھو میں صفائی انتظامات اور جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موثر صفائی انتظامات کے تحت چند رائے روڈ پر ڈرین کے اطراف کلیئرنس کیلئے صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ صفائی آپریشنز کو مزید موثر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزید برآں ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کر دی گئیں۔








