راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، 15 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ ، ایمونیشن برآمد

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا

راولپنڈی ۔15ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

منگل کو ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ پیرودہائی، ویسٹریج، چکلالہ، ٹیکسلا اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں جہاں گرفتار افراد کے قبضے سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ متعلقہ تھانوں میں گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔