مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا کی ہدایت پر آپریشنز سٹاف کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مقررہ پوائنٹس پر تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت تمام متعلقہ مشینری آپریشنل کر دی گئی ہے
فیصل آباد شہر کے اکثر علاقوں میں بارش، واسا کا آپریشنز سٹاف ہائی الرٹ، نکاسی آب کیلئے مشینری آپریشنل

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا کی ہدایت پر آپریشنز سٹاف کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مقررہ پوائنٹس پر تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت تمام متعلقہ مشینری آپریشنل کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے اور پونڈنگ پوائنٹس سے بارشی پانی کے فوری اخراج کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
واسا کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ 49 ملی میٹر بارش علامہ اقبال کالونی میں ریکارڈ کی گئی، گلفشاں کالونی میں 40، غلام محمد آباد میں 36، گلستان کالونی میں 28 جبکہ جیل روڈ پر 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ مین روڈز اور مرکزی چوراہوں سے نکاسی آب کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور بارش کے دوران تمام فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں۔







